سید خورشید شاہ کی سرل المیڈا کے سیاستدانوں کے ’ماں بیچنے ‘کے الزام پر شدید برہمی کا اظہار

المیڈا نے سیاستدانوں کو نہیں اپنے آپ کو گالی دی ہے، سیاستدان باعزت، باغیرت اور اپنے فیصلے خود کرتا ہے، اپوزیشن لیڈر

پیر 28 مئی 2018 17:16

سید خورشید شاہ کی سرل المیڈا کے سیاستدانوں کے ’ماں بیچنے ‘کے الزام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے سیاستدانوں پر ماں بیچنے کے سرل المیڈا کے الزام پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ المیڈا نے سیاستدانوں کو نہیں اپنے آپ کو گالی دی ہے، قائد اعظم سیاستدان تھے، سیاستدانوں نے پاکستان بنایا ۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام سیاستدانوں کو سرد المیڈا کی مذمت کرنی چاہئے۔ یہ ایک سیاستدان کو گالی نہیں انہیں بھی ہے جنہوں نے پاکستان بنایا۔ انہوں نے کہا کہ سرل المیڈا کو بھی پتا ہے کہ سارے سیاستدان ایسے نہیں ہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ سیاستدان باعزت، باغیرت اور اپنے فیصلے خود کرتا ہے۔