اوکاڑہ، جواء کھیلتے پانچ قما رباز رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے گئے ،

سامان جوا اور نقدی برآمدکرلی گئی

پیر 28 مئی 2018 17:17

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) نواحی قصبہ میں جواء کھیلتے پانچ قما رباز رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے گئے سامان جوا اور نقدی برآمدکرلی گئی تفصیلات کے مطابق دوران گشت پولیس نے حجرہ کے ایک محلہ پر چھاپہ مارا جہاں سے بشیر احمد، یاور حسین،ارشد علی ، افضال اور عادل ندیم کوتاش پر جواء کھیلتے ہوئے پایا تماملزمان کوموقع پر گرفتار کرلیا گیا ان قبضہ سے تاش اور قمار باز ی پرلگی ہوئی رقم بھی برآمد کرلی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :