لاہور ، عمرے کی ادائیگی کیلئے جانے والے میاں بیوی سے 3 کلو ہیروئن برآمد

پیر 28 مئی 2018 17:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2018ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے والے جوڑے سے لاکھوں روپے مالیت کی 3 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پیر کو اے این ایف کے اہلکاروں نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔اے این ایف حکام کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے والے میاں بیوی کے سامان سے 3 کلوہیروئن برآمد ہوئی جس کی مالیت عالمی منڈی میں لاکھوں روپے بنتی ہے۔اینٹی نارکوٹکس حکام کے مطابق خوشاب کے رہائشی میاں بیوی کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔