علامہ اورنگزیب کااین ای238اورپی ایس91سے الیکشن لڑنے کااعلان

کارکنان الیکشن2018کی تیاریوںکیلئے دن رات ایک کردیں،میدان خالی نہیںچھوڑینگے

پیر 28 مئی 2018 20:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) عوامی ایکشن کمیٹی ضلع ملیرکاعلامہ اورنگزیب فاروقی کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس،تمام مذہبی،سیاسی،سماجی،رفاہی تنظیموںکے ذمہ داران ورہنماںکاعام انتخابات2018میںکراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این ای238اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس91سے متفقہ طورپرصدراہلسنت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی کوامیدوارنامزدکرنے اوربھرپورتیاریوںکے ساتھ انتخابی عمل میںحصہ لینے کااعلان،ضلع ملیرکاایک ایک بچہ علامہ اورنگزیب فاروقی کی جیت کیلئے بھرپورجدوجہدکاآغازاور دن رات ایک کردے گا،ایک ایک دروازے پرجاکرعلامہ فاروقی کیلئے ووٹ مانگیںگے،شرکااجلاس کاعلامہ فاروقی کوجتواناہیایک نقطے پراتفاق،اجلاس میںمولانامحی الدین شاہ،یوسی ناظم مولانازرین ہزاروی،یوسی ناظم ڈاکٹرشیرسعید،مولاناطارق مسعود،کونسلراجمل خان،مولانامحمدصدیق،محمدافتخار،رضوان فاروقی سمیت کثیرتعدادمیںعلاقائی معززین نے بھرپورشرکت کی، اس موقع پرعلامہ اورنگزیب فاروقی نے شرکاومعززین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع ملیراورلانڈھی کے عوام نے مجھ پرجس اعتمادکااظہارکیاہے میں ان شااللہ عوام کے اعتمادکوکسی صورت ٹھیس نہیںپہنچاںگااورعوام کی امیدوںپرپورااترنے کی کوشش کروںگا ،ضلع ملیرکی عوام ایک عرصے سے جن مصائب،مشکلات اورمسائل کاشکارہیں،اللہ تعالی کی توفیق اورعوام الناس کے تعاون سے اگرالیکشن میںجیت گئے توتحفظ ناموس اصحاب رسول بل کوقومی اسمبلی سے پاس کرواکرآئین کاحصہ بنانے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کاحل ہماری اولین ترجیح ہوگی،اس موقع پرعلامہ فاروقی نے اعلان کیاکہ اہلسنت والجماعت ملک بھرسے انتخابات میںحصہ لے گی،میدان کسی کیلئے خالی نہیںچھوڑیںگے،کراچی سے مجموعی طورپراہلسنت والجماعت10ی12 قومی وصوبائی حلقوںسے الیکشن لڑے گی،اس سلسلے میںعلامہ تاج محمدحنفی کانام بھی بطورامیدوارقومی وصوبائی اسمبلی فائنل ہوچکاہے،دیگرکراچی کے امیدواروںکے ناموںکااعلان جلدکردیاجائیگا،کارکنان بھرپورالیکشن مہم کی تیاریوںکاآغازکردیں۔