پرائیویٹ اسکولزریگولیٹری اتھارٹی نےتعطیلات کااعلامیہ جاری کردیا

خیبرپختونخواکےنجی اسکولوں میں موسم گرماکی تعطیلات کل سےہونگی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 28 مئی 2018 18:39

پرائیویٹ اسکولزریگولیٹری اتھارٹی نےتعطیلات کااعلامیہ جاری کردیا
پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-28مئی 2018ء) :پرائیویٹ اسکولزریگولیٹری اتھارٹی نےتعطیلات کااعلامیہ جاری کردیا۔ خیبرپختونخواکےنجی اسکولوں میں موسم گرماکی تعطیلات کل سےہونگی۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواکےنجی اسکولوں میں موسم گرماکی تعطیلات کل سےہونگی۔پرائیویٹ اسکولزریگولیٹری اتھارٹی نےتعطیلات کااعلامیہ جاری کردیا۔اس سے قبل یکم جون سےموسم گرماکی چھٹیوں کااعلان کیاگیاتھا۔

اس موقع پر ایم ڈی کا کہنا تھا کہ میدانی علاقوں میں شدیدگرمی کےباعث بچوں کودشواری ہورہی ہے۔تعطیلات نہ کرنیوالےاسکولزکوجرمانہ اوررجسٹریشن منسوخ کی جائےگی۔اس موقع پر ایم ڈی ظفرعلی شاہ کا کہنا تھا کہ اےلیول،اولیول اوردیگرامتحانات معمول کےمطابق ہونگے۔یا درہے کہ اس سے قبل بھی گرمیوں کی شدت کے پیش نظر قبل از وقت چھٹیاں دے دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

وفاقی تعلیمی اداروں میں 2 جون سے 12 اگست تک موسمِ گرما کی تعطیلات ہوں گی۔پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں میں 17 مئی سے 13 اگست تک چھُٹیاں ہوں گی۔ تعطیلات نجی و سرکاری تمام تعلیمی اداروں میں ہوں گی۔ خیال رہے کہ پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھُٹیاں 17 مئی سے 10 اگست تک ہوں گی۔ صوبہ پنجاب میں گرمی کی شدت کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کیا گیا۔

تا ہم پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے پنجاب حکوت کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے ،حکومت کا حکم ماننے سے انکار کر دیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا آغاز 8جون سے ہوگا۔ اس سے قبل سندھ حکومت کے جاری کردہ اعلان کے مطابق سندھ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات 14 مئی سے 15 جولائی تک ہوں گی۔سندھ میں شدید گرمی کے باعث محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں قبل از وقت کرنے کی سفارش کی تھی۔جسے بعد ازاں منظور کر لیا گیا تھا۔