Live Updates

ملک میں میرٹ، انصاف اور شفافیت پر مبنی نظام لانا ہے تو عوام کو عمران خان کے ساتھ چلنا ہوگا،پرویزخٹک

ہمارے ملک میں محروم اور کمزور کیلئے الگ پاکستان اور طاقتور کیلئے الگ پاکستان ہے مگر اب یہ فرسودہ اور دہرا نظام نہیں چلے گا کیونکہ عوام میں شعور آگیا ہے اور وہ پی ٹی آئی کے ایک پاکستان کے وژن کا ساتھ دے رہے ہیں ،وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک

پیر 28 مئی 2018 21:21

ملک میں میرٹ، انصاف اور شفافیت پر مبنی نظام لانا ہے تو عوام کو عمران ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اگراس ملک میں میرٹ، انصاف اور شفافیت پر مبنی نظام لانا ہے تو عوام کو عمران خان کے ساتھ چلنا ہوگا کیونکہ اس ملک کو ان جیسے ایماندار لیڈر کی ضرورت ہے۔ دنیا میں جہاں جہاں بھی ایماندار قیادت آئی ہے تو انہوں نے اپنے قوم کیلئے ایک وژن دی ہے اور ایماندار قیادت کی بدولت وہ قومیں بام عروج تک پہنچ چکی ہیں۔

افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے ملک میں محروم اور کمزور کیلئے الگ پاکستان اور طاقتور کیلئے الگ پاکستان ہے مگر اب یہ فرسودہ اور دہرا نظام نہیں چلے گا کیونکہ عوام میں شعور آگیا ہے اور وہ پی ٹی آئی کے ایک پاکستان کے وژن کا ساتھ دے رہے ہیں ۔یہ ملک اسلئے بنا تھا کہ یہاں پر تمام لوگوں کو انصاف کے یکساں مواقع میسر ہوں مگر برسراقتدار حکمرانوں نے عوام کو یہ حق نہیں دیا ۔

(جاری ہے)

وکلاء برادری کا پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد اور عمران خان کے قافلے میں شامل ہونا ایک خوش آئند بات ہے اور ان کو اپنے فیصلے پر ہمیشہ خوشی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں پشاور کے پی ٹی آئی رہنما اکبر خان مہمند اور اظہر یوسف ایڈوکیٹ کی توسط سے خیبرپختونخوا بارکونسل کے ممبران وکلاء کی ایک شمولیتی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا۔

شمولیتی تقریب میں خیبرپختونخوا بارکونسل کے ممبران وکلاء شاہ فیصل اتمانخیل ایڈوکیٹ، بشیرخان وزیر ایڈوکیٹ، طاہر شہزاد ایڈوکیٹ، سید محمد سجاد ایڈوکیٹ، سید رحمت علی شاہ ایڈوکیٹ، حسنین آغا ایڈوکیٹ، میاں آصف آمان ایڈوکیٹ اور اظہر یوسف خان ایڈوکیٹ سمیت تقریباً 39 وکلاء نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ طور پر اعلان کیا اور وزیراعلیٰ کو اپنی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پر شمولیتی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے اپنی پانچ سالہ دور اقتدار میں ایمانداری سے ناکارہ نظام کی درستگی اور اسے صحیح پٹڑی پر ڈالنے کی کوشش کی کیونکہ جب ہمیں اقتدار ملا تو آوے کا آوا بگڑا ہوا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے رشوت، شفافیت اور میرٹ کی بحالی پر فوکس کیا اور ہسپتالوں اور سرکاری اداروں کی حالت زار کو ٹھیک کرنے پر توجہ دی اور آج ہر شعبہ درست سمت میں اپنا کام کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سرکاری محکموں میں سیاسی مداخلت کا راستہ بند کیا ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے ملک کو اگر اللہ تعالیٰ نے ایماندار قیادت دیا تو بہت کم وقت میں یہ ملک تبدیل ہو سکتا ہے اور اس وقت صرف عمران خان کی قیادت میں ہمارے پاس ایماندار قیادت موجود ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات