بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑ ہماری پہنچان ہیں جس نے 28مئی 1998میں ایٹمی دھماکے کو اپنے سینہ میں دفن کر دیاتھا، محمدبلال خان کاکڑ

پیر 28 مئی 2018 23:35

کوئٹہ۔28مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات محمدبلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑ ہماری پہنچان ہیںسنگلاخ پہاڑ ملک کا شہ رگ ہیں 28 مئی 1998میں ایٹمی دھماکے کو اپنے سینہ میں دفن کر دیاتھا۔ایٹمی دھماکی کے بعد پاکستان کو عالم اسلامی دنیا کا سب سے پہلا ایٹمی طاقت بنادیا۔

یہ بات انہوں نے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ 20برس قبل 1998کو پاکستان نے بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں میں چاغی کے مقام پر ایٹمی دھماکے کرکے دنیا میں ساتویں ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا 28 مئی سیاسی و دفاعی تاریخ کا اہم ترین دن ہے یوم تکبیر کے موقع پر پوری قوم کو اس عزم کااعادہ کرنا ہوگا کہ مادر وطن کی سالمیت خود مختاری اور دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی پیک بلوچستان کیلئے بہت اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔ دنیا کی نظریں اس عظیم منصوبے کی وجہ سے پاکستان پر مرکوز ہیں وہ وقت دور نہیں جب سی پیک مکمل طور پر فعال ہوکر اپنے ثمرات صوبے کی ترقی کیلئے نچھاور کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک و ملت کی ترقی ہی میں ہماری کامیابی ہے وقت کی ضرورت ہے کہ ہم سب اپنے اپنے ذاتی اور انفرادی اختلاف کو بالا ئے طاق رکھ کر ملک کے و سیع تر مفاد میں اجتماعی سوچ رکھتے ہوئے کام کریں ۔

معاون خصوصی نے کہا کہ دشمن ہماری کمزوری پکڑنے کی تاک میں ہے اگر ہم نے اپنی صفوں میں اعتماد و یگا نگت کو مقدم رکھا تو وہ دن دور نہیں جب کامیابی ہمارے قدم چومے گی انہوں نے کہا کہ حکومتی ادارے ملک و ملت کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں عوام کا ساتھ ترقی کے حصول کیلئے ناگزیر ہے۔