راجن پور،کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق

پیر 28 مئی 2018 23:46

راجن پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2018ء) بجلی کا کرنٹ لگنے سے بچہ جاںبحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل جا م پور کے علاقہ کوٹلہ دیوان کی نواحی بستی گجہ کا رہائشی محمدکامران ولد عابد حسین سائیکل پر سوار ہوکر فصلات سے گزر رہاتھا کہ زمین پر پڑی بجلی کی11کے وی کی تار کی زد میں آکر کرنٹ لگنے کے باعث موقع پر جابحق ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

واپڈا ذرائع کے مطابق بجلی کی تاروں کو ٹھیک کرنے کیلئے کام جاری تھا اور عوام کو یہاں سے گزرنے کیلئے سختی سے روکاگیا تھا تاہم جاںبحق ہونیوالے بچے کے ورثاء نے واقعہ کو اچانک حادثہ قرار دیتے ہوئے کسی قسم کی کاروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا جس پر پولیس نے بچے کی نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا۔ ڈی ایس پی سرکل جام پور رانا جان محمدنے "اے پی پی"کو بتایا کہ واقعہ معصوم بچے کی غفلت کے باعث رونما ہوا جبکہ ورثاء نے بھی کسی قسم کی کارروائی نہ کرنے کیلئے تحریری طور پر بھی لکھ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :