Live Updates

ر) چیف جسٹس ناصر الملک کی متحرک قیادت کے تحت نگران سیٹ اپ ملک میں آزادانہ و منصفانہ شفاف انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنائے گا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر بیرسٹر جاوید عباسی کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

منگل 29 مئی 2018 00:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر بیرسٹر جاوید عباسی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ (ر) چیف جسٹس ناصر الملک کی متحرک قیادت کے تحت نگران سیٹ اپ ملک میں آزادانہ و منصفانہ شفاف انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنائے گا۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے نگران سیٹ اپ چلانے کے لیے (ر) چیف جسٹس ناصر الملک کے نام پر اتفاق رائے پر موجودہ قیادت اور اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں یہ ایک اچھا اشارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس کی عدلیہ کے معاملات میں خدمات تاریخی ہیں اس لیے نگران وزیراعظم کے لیے ان کے حق میں فیصلہ انتہائی احسن اقدام ہے جو ملک بھر میں آزادانہ و منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے رہنمائی میں بھی مدد کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ پارلیمان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا بہت احترام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے سینیٹ انتخابات میں اپنے ووٹ فروخت کیے جو سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام اور جمہوری روایات کی مضبوطی کے لیے کام کیا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیئے کہ وہ حکومت کے ساتھ مل کر جمہوریت کے لیے کام کریں تاکہ ملک آگے بڑھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات