پرانے جیل روڈ کو عارضی تجاوزات سے پاک کردیا گیا، اے سی کوہاٹ

منگل 29 مئی 2018 12:01

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ گل بانو نے ڈپٹی کمشنر خالد الیاس کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عباس خان آفریدی اور ٹی ایم اے سٹاف کے ہمراہ پرانے جیل روڈکو مشینری کی مدد سے عارضی تجاوزات سے پاک کردیا،جس پرزیادہ تر تجاوزات یہاں پر مقیم افغانیوں نے قائم کی تھیں۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران انتظامیہ اور ٹی ایم اے کوسخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑاتاہم ضلعی انتظامیہ نے کامیابی سے آپریشن مکمل کیا اور 8افراد کو کارسرکار میں مداخلت پر گرفتار کرلیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ تجاوزات کی صورت میں اس سے بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :