وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بلال مصطفی کو بر طرف کر دیا

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں اور کرپشن کا انکشاف کے بعد تحقیقات جاری

منگل 29 مئی 2018 14:57

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بلال مصطفی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے منیجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بلال مصطفی کو بر طرف کر دیا، بلال مصطفی کرپشن سامنے آنے پر بیرون ملک فرار ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں اور کرپشن کا انکشاف ہوا تھا جس پر تحقیقات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ایکشن لیتے ہوئے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی بلال مصطفی کو برطرف کردیا ہے۔ بے ضابطگیوں اور کرپشن سامنے آنے پر بلال مصطفی بیرون ملک فرار ہو گئے تھے جہاں سے انہوں نے استعفیٰ بھیجوا دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال مصطفی کے پاس آسٹریلیا کی شہرت بھی ہے تاہم وہ بغیر بتائے ملک سے فرار ہوئے، جس پر کارروائی ہو گی۔