آئندہ عام انتخابات میںمسلم لیگ (ن) کی جیت ہوگی، ذوالفقار علی بھٹی

منگل 29 مئی 2018 14:59

سرگودھا۔29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میںبھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جیت ہوگی ، ا ن خیالات کا ‘انہوں نے صحافیوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوںنے مزید کہا ہے کہ قو م کیلئے یہ با ت بڑ ی خوش آئند ہے کہ سابق چیف جسٹس ناصرالملک کی نگرا ن وز یر اعظم اور صوبہ پنجاب کیلئے نگرا ن وزیر اعلی کے طور پر ناصر محمود کھوسہ کی نامزدگی اس حوالے سے خوش آئند ہے کہ حکومت اور اپوزیشن نے متفقہ طور پر انہیں نامزد کیا ہے،انھوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ عام انتخا با ت میں مسلم لیگ ایک مرتبہ پھر کامیابی حاصل کر یگی۔