ساہیوال،سپیشل جج انسداد رشوت ستانی نے رشوت کے مقدمہ میں گرفتار پولیس سب انسپکٹر کی ضمانت کی در خواستیں منظور کر لیں

ملزموں کو پچاس پچاس ہزار روپے کے ضمانت نامے دا خل کرانے پر رہائی کا حکم دے دیاگیا

منگل 29 مئی 2018 15:31

ساہیوال،سپیشل جج انسداد رشوت ستانی نے رشوت کے مقدمہ میں گرفتار پولیس ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) سپیشل جج انسداد رشوت ستانی ساہیوال جمیل احمد چو ہدری نے 30ہزار روپے رشوت کے مقدمہ میں گرفتار تھانہ ہڑ پہ کے پولیس سب انسپکٹر غلام محیی الدین اور محرر حوالدار شاہد حسین کی ضمانت کی در خواستیں منظور کر کے ملزموں کو پچاس پچاس ہزار روپے کے ضمانت نامے دا خل کرانے پر رہائی کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

23اپریل کی شام کو 6.1/4بجے انسداد رشوت ستانی پولیس کی ایک ٹیم نے جو ڈیشل مجسٹریٹ حماد رضا کی قیادت میں اے آر وائی کے ہمراہ ہڑ پہ کے ہوٹل پر چھاپہ مار کر پولیس سب انسپکٹر غلام محی الدین ،تھانہ ہڑ پہ کے محرر شاہد حسین ،کے قتل کے مقدمہ کے مد عی محمد اسلم سے 30ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے رشوت کے نوٹ بر آمد کر لئے تھے اورپولیس اینٹی کر پشن نے مقدمہ 161ت پ اور 5.2/47پی سی اے درج کر کے دونوں پولیس اہلکاروں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا اور ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر ساہیوال نے رشوت کے الزامات میں معطل کر دیا تھا اور محکمانہ تحقیقات کا حکم دے دیا تھا۔