ساہیوال،شادی شدہ 18سالہ لڑ کی نے پسند کی شادی نہ ہونے پر زہر پی کر خود کشی کر لی

منگل 29 مئی 2018 15:32

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) نواحی چک 105۔9 ایل میں ایک شادی شدہ 18سالہ لڑ کی نے پسند کی شادی نہ ہونے پر زہر پی کر خود کشی کر لی ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کے محمد یوسف کی شادی کچھ عرصہ قبل شکیلہ سے ہوئی لیکن شکیلہ کی پسند کی شادی نہ تھی جس پر روٹھ کے میکے چلے گئی جسے اس کا خاوند یوسف منا کر گھر لے آیا تو شکیلہ کو ناگوار گزراتو شکیلہ نے زہر پی کر خود کشی کر لی جسے بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر وہ دم توڑ گئی۔