صوابی، مون لائٹ سکول اینڈ کالج ٹوپی کی ہونہار طالبہ ارم شیراز نے 2017 کے بورڈامتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل حاصل کر لیا

منگل 29 مئی 2018 16:34

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) مون لائٹ سکول اینڈ کالج ٹوپی کی ہونہار طالبہ ارم شیراز نے 2017 کے بورڈامتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پرگولڈ میڈل حاصل کیا،اس سلسلے میں ایک پُروقار تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان نے طالبہ ارم شیراز کوگولڈ میڈل دیا، اس ادارے کے تین طالبات نے 2015 کے بورڈ امتحان میں بھی گولڈ میڈلز حاصل کئے تھے، علاقے کے عوام نے سکول کے منیجنگ ڈائریکٹر مزمل خان، جملہ سٹاف اور بچی کے والدین کو مبارک باد دی۔

متعلقہ عنوان :