Live Updates

پاکستان کے مستقبل کے لیے آئندہ انتخابات فیصلہ کن ثابت ہوں گے، پرویزخٹک

منگل 29 مئی 2018 22:12

پاکستان کے مستقبل کے لیے آئندہ انتخابات فیصلہ کن ثابت ہوں گے، پرویزخٹک
نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی پانچ سالہ حکومت نے صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے آج خیبرپختونخوا ترقی کے جس دور سے گزر رہا ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، مخالفین کے دن گنے جاچکے ہیں، عوام نے 2013 کے انتخابات میںبھی ان کو مسترد کرکے تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیا ب کیا تھا انشاء اللہ 2018کے انتخابات میں بھی تحریک انصاف کامیاب ہوگی نوجوان اور غریب عوام تحریک انصاف کا سرمایہ ہیں، 2018 کے عام انتخابات میں کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑ سکتا ہوں تاہم میری ترجیح غریب اور پسماندہ حلقے ہیں تا کہ غریب عوام کی محرومیوں کا ازالہ کر سکیں۔

پاکستان کے مستقبل کے لیے آئندہ انتخابات فیصلہ کن ثابت ہوں گے۔

(جاری ہے)

وہ غلہ ڈھیر کوچہ ڈھیری ضلع نوشہرہ میں جنرل کونسلرافضل بیگ کی طرف سے دیے گئے افطار اور عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ ان کے علاقے کو سوئی گیس کی فراہمی کے لیے فنڈ ز جمع کیا ہے لیکن الیکشن کمیشن نے ترقیاتی کاموںپر پابند لگا دی۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ہمیشہ غریب اور پسماندہ علاقوں کوترجیح دی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں پسماندہ حلقوں کی ترقی اور خوشحالی پر انہوں نے خصوصی توجہ دی ہے۔روایتی حکمرانوں کی نا انصافیوں کے شکار مظلوم عوام کی زندگی کو تبدیلی سے ہمکنار کرنا پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راز بھی ایماندار قیادت میں مضمر ہے اس کے بغیر حالات کا سدھرنا مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا اپنے شفاف نظام کی وجہ سے بہت آگے نکل چکی ہے جبکہ ہم ایماندار قیادت کے فقدان کی وجہ سے مسائل کا شکار ہیں۔آئندہ عام انتخابات بڑی اہمیت کے حامل ہیںقوم کو اپنے مستقبل کے لیے دور اندیش فیصلہ کرنا ہو گا اور ایماندار قیادت کو آگے لانے میں کردار ادا کرنا ہو گا۔پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے پانچ سال دور حکومت میں کوشش کی کہ عام آدمی کو اُن کے حقوق کسی سفارش اور رشوت کے بغیر مل سکیںوزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ملک کو ایماندار قیادت کی ضرورت ہے کیونکہ ایماندار قیادت کے بغیر ملک اور ادارے نہیں چل سکتے اور عمران خان کی صورت میں ہمارے پاس ایماندار قیادت موجود ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات