درگئی کے نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیاں نہ ہونے سے طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا

منگل 29 مئی 2018 19:00

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) تحصیل درگئی کے نجی تعلیمی ادارے موسم گرما کی فیسیں وصول کرنے کے لئے شدید گرمی اور رمضان میں بھی بچوں کو چھٹیاں دینے سے انکار ی ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے پرائیویٹ سکولوں کو گرمیوں کے چھٹیوں کے فیس وصول نہ کرنے کے احکامات کی ساری سزا معصوم طلباء و طالبات کو دی جارہی ہے اور سکولوں نے فیسیں وصول کرنے کے غرض سے شدید گرمی میں بھی بچوں اور بچیوں کو سکول آنے کی ہدایت کی ہے ۔

تحصیل درگئی سے تعلق رکھنے والے کم عمر طلباء و طالبات کے والدین نے حکومت ، عدلیہ ، ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ اور سکولوں کے مالکان سے آپیل کی ہے کہ شدید گرمی میں بچوں اور بچیوں کو مذید تڑپانے سے بچانے کے لئے فوری طور پر موسم گرما کی چھٹیاں دئیے جائیں یا سکولوں میں جرنیٹر ، بجلی ، پانی اور دیگر سہولیات فراہمی کے لئے اقدامات کریں ۔