کراچی میں شدید گرمی کی ایک اورلہر، پارہ 42 ڈگری سے تجاوز کر گیا

منگل 29 مئی 2018 23:14

․کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) منگل کو شہر میں شدید گرمی نے ایک مرتبہ پھر اپنا زور دکھانا شروع کردیا ہے گزشتہ روز دن ایک بجے درجہ حرارت 42 ڈگری جب کہ گرمی کی تپش 46 ڈگری ریکارڈ کی گئی ۔کراچی والوں کو گزشتہ چند روز کے دوران دوسری ہیٹ ویو کا سامنا ہے اوردن 2 بجے درجہ حرارت 42 ڈگری تک جا پہنچا ہے، سمندری ہواؤں کی بندش اورہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی تپش 46 ڈگری محسوس کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے کہا کہ شدید گرمی کی یہ لہر جمعرات تک جاری رہے گی جس کے بعد درجہ حرارت میں بتدریج کمی آئے گی۔دوسری جانب ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت موہن جودڑو میں 49 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جب کہ نوابشاہ میں 48 ڈگری، سکھر میں 47، خان پور میں 45 اور لاہور میں درجہ حرارت 44 سیٹی گریڈ تک رہا۔معالجین نے کہا کہ ہیٹ ویوکے دوران خاص طورپرروزے کی حالت میں شہری خصوصی احتیاط کریں، صبح 9 بجے سے 4 بجے تک گھروں سے بلاضرورت باہرنکلنے سے گریزکیا جائے، اس کے علاوہ باہرنکلتے وقت چھتری استعمال کریں اورسرپر گیلا کپڑا رکھیں۔

متعلقہ عنوان :