پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر خصوصی رابطہ ، شہریوں کو نشانہ بنانے سے اجتناب ،جنگ بندی معاہدے پر من وعن عمل درآمد ، معاملات بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق

منگل 29 مئی 2018 23:27

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر خصوصی رابطہ ہوا جس میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری کی صورتحال پر بات چیت کی گئی ، قیام امن کو یقینی بنانے اور شہریوں کو نشانہ بنانے سے اجتناب پر اتفاق کیا گیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر خصوصی رابطہ ہوا جس میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری کی صورتحال پر بات چیت کی گئی ، قیام امن کو یقینی بنانے اور شہریوں کو نشانہ بنانے سے اجتناب پر اتفاق کیا گیا ، جنگ بندی معاہدے پر من وعن عمل درآمد پر بھی اتفاق ہوا۔

تنازعات کی صورت میں معاملات بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔