لاہور، قائدملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی کی اپیل پر8جون کو القدس ریلیاں نکالی جائیں گی

ناجائز ریاست اسرائیل کے قیام کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئی23 رمضان المبارک مطابق 8جون سے سیاسی مذہبی جماعتوں کے کارکنان شریک ہوکر فلسطینی مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کریں گے ،

منگل 29 مئی 2018 23:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) قائدملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ناجائز ریاست اسرائیل کے قیام کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئی23 رمضان المبارک مطابق 8جون کو القدس ریلیاں ملک بھر میں نکالی جائیں گی۔ جن میں سیاسی مذہبی جماعتوں کے کارکنان شریک ہوکر فلسطینی مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کریں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں شیعہ علما کونسل، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، جعفریہ یوتھ اور دیگر جماعتیں ریلیوں کا اہتما م کریں گی۔ شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی قیادت میں لاہور پریس کلب سے پی آئی اے بلڈنگ تک ریلی نکالی جائے گی۔جس سے متحدہ مجلس عمل کی جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریں گے۔