پشاور کے علاقہ چنگڑآباد میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی

بدھ 30 مئی 2018 13:09

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) سٹی سکول کے قریب چنگڑ آباد کے علا قے میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ترجمان بلال احمد فیضی نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سٹی ریلوے سٹیشن کے قریب چنگڑ آباد کے علاقے میں گھر کی چھت گرنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کی تربیت یافتہ ایمرجنسی سرچ اینڈ ریسکیو اور ایمبولینس ایمر جنسی آفیسر شارق ریاض خٹک کی قیا دت میں جائے حادثہ پر روانہ کر دی گئی ۔ ریسکیو1122کے اہلکاروں نے ملبے میں دبے 5 افراد کو زخمی حالت میں نکال کرریسکیو ایمبولینس میں ابتدائی طبی امدادفراہم کرتے ہوئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔ زخمیوں ہونے والے افراد میں حیات ، وہاب ، نور،شاہ جہان، اور آصف شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :