واقعہ کربلا اسلام کی بنیادی اکائی اور اخوت و بھائی چارے کا درس ہے۔ چوہدری سالک حسین

حضرت امام حسین نے معرکہ حق میں اپنے اور اپنے اصحاب کے خون کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے اسلام کی بنیادیں مظبوط کیں۔وفاقی وزیر کا یوم عاشورہ پر خصوصی پیغام

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 7 جولائی 2025 12:46

واقعہ کربلا اسلام کی بنیادی اکائی اور اخوت و بھائی چارے کا درس ہے۔ چوہدری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جولائی2025ء) وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین نے عاشورہ کے حوالے سے جاری خصوصی پیغام میں کہا کہ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہواقعہ کربلا اسلام کی بنیادی اکائی اور اخوت و بھائی چارے کا درس ہے انہوں نے کہا کہحضرت امام حسین نے معرکہ حق میں اپنی اور اپنے اصحاب کے خون کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے اسلام کی بنیادیں مظبوط کیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام اور کلمہ کی بنیاد پر وجود میں آیا تفرقہ بازی اور تقسیم ملکی مفاد میں نہیں۔