اسلام اخوت محبت بھائی چارے کا دین؛ انتہا پسندوں اور جنونیت سے سرشار ذہنی مریضوں نے اسے مشکل اور اس کی جبر سے لبریز تصویر پیش کی۔ریاست کو توہین مذہب کے قوانین پر نظر ثانی کی ضرورت ہے خواجہ رمیض حسن

اسلام ہر شخص کو اس کے بنیادی حقوق فراہم کرنے کا ضامن ہے، اظہارِ رائےپر توہین مذہب کی قدغن،لباس،رہن سہن،خواتین کی اعلیٰ تعلیم اور ان کی دفاتر میں ملازمتوں کو موضوع بناکر لوگوں کا قتل عام اسی مذہبی جنونیت کی کڑی ہے۔ رہنما مسلم لیگ ق

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 18 جولائی 2025 13:57

اسلام اخوت محبت بھائی چارے کا دین؛ انتہا پسندوں اور جنونیت سے سرشار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جولائی2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جنونیت اور انتہا پسند گروہوں نے اسلام کو ڈھال بناکر جنونیت کو فروغ دینے کی روایت عام کی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ےو محبت اخوت اور امن کا درس دیتا ہے۔ یہاں چند ذہنی مریض اسلام کے نام پر لوگوں کو آزادی رائے سے محروم رکھنے اور اپنی پسند کے جہالت زدہ معاشرے کی تعمیر کے لیے انتہائی فعال ہیں۔

(جاری ہے)

 
لباس انسانی زندگیوں میں لازم و ملزوم جزو ہے،ہر شخص اپنی پسند کا لباس پہننے اور اپنی نمائش میں آزاد ہے اسے بنیاد بناکر لوگوں کو قتل کرنا، عقائد میں اختلاف رائے کی بنیاد پر توہین مذہب جیسے مقدمات کا اندراج بیمار ذہن نام نہاد اسلامی اکابرین کا بہترین ہتھیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد معاشرے ترقی کی منازل کو احسن اور برق رفتاری سے طے کرتے ہیں۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے دور میں ٹیکنالوجی سے استفادہ نہ کرنے کے فتوات حقیقت میں معاشرے کو شر پسندانہ نظریات کا قیدی بنا کر رکھنے کی ایک سازش ہے۔ ریاست کو توہین مذہب کے قوانین پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔