معیشت میں استحکام قومی سلامتی کے لیے انتہائی ناگزیرہے۔ کوآرڈینیٹر وزیر اوورسیز پاکستانیز

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین اوورسیز کے مسائل کے حل اور انہیں مثالی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔ خواجہ رمیض حسن

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 16 جولائی 2025 13:59

معیشت میں استحکام  قومی سلامتی کے لیے انتہائی ناگزیرہے۔ کوآرڈینیٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2025ء) رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے ہر ماہ پاکستان بھجوائی جانے والی رقوم معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین اوورسیز کے مسائل کے حل اور انہیں مثالی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

معیشت میں استحکام  قومی سلامتی کے لیے انتہائی ناگزیرہے۔

(جاری ہے)


انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان وطن کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے میں مصروف ہے۔ایس آئی ایف سی اور اوورسیز ریمیٹنسز معیشت میں انقلاب برپا کررہے ہیں۔آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی معیشت کی بحالی کے لیے کاوشیں تاریخ میں لکھی جائیں گی۔وفاقی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور سی پیک لائف لائن ہے۔را فنڈڈ  فتنہ الہندوستان اورخوارج بلوچستان میں انارکی کی فضا پیدا کر رہے ہیں۔ شناختی کارڈ دیکھ کر نہتے مسافروں کا قتل صوبائیت کو ہوا دینے کی ایک سازش ہے۔ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہورہا ہے۔