Live Updates

’عمران خان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو کا مقابلہ میں کروں گا‘

پاکستانیوں کی ہر دلعزیز شخصیت نے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

بدھ 30 مئی 2018 13:53

’عمران خان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو کا مقابلہ میں کروں گا‘
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) برابری پارٹی کے سربراہ و معروف گلوکار جواد احمد نے شہباز شریف ، عمران خان اور بلاول بھٹو کے مد مقابل الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلوکار جواد احمد نے براری پارٹی کے نام سے اپنی سیاسی جماعت بنائی تھی اور اب انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات