سٹی پولیس کے اہلکاروں کی صرافہ برادری کے رہنما کے ساتھ بدتمیزی، صرافہ برادری سراپا احتجاج

بدھ مئی 15:51

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) سٹی پولیس کے اہلکاروں نے حساس ادارہ کے اہلکار کے ساتھ بدتمیزی کے بعد تھانہ جانے والے صرافہ برادری کے رہنما کے ساتھ بدتمیزی کی انتہا کر دی، صرافہ برادری سٹی پولیس کے رویہ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی۔

(جاری ہے)

سٹی پولیس کے اہلکاروں نے چند روز قبل حساس ادارہ کے اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی تھی جس پر حساس ادارہ کے اہلکار ایس ایچ او اور اہلکاروں کو اٹھا کر لئے گئے تھے۔

صرافہ برادری کے رہنما مظہر جاوید صراف گذشتہ روز کسی کام کے سلسلہ میں تھانہ سٹی گئے۔ انہوں نے بتایا کہ تھانہ کے آئی ایچ سی فیاض ان کے ساتھ انتہائی بدتمیزی سے پیش آئے۔ صراف برادری سٹی پولیس کے رویہ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی اور انہوں نے ڈی آئی جی اور ڈی پی او سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :