مانسہرہ پولیس کا افغان کیمپوں میں مقیم مشکوک افراد کے خلاف سرجیکل سٹرائیک آپریشن

بدھ 30 مئی 2018 15:53

․مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) مانسہرہ پولیس کی جانب سے نواحی علاقوں اور افغان کیمپوں میں مقیم بعض مشکوک افراد کو حراست میں لینے کیلئے سرجیکل سٹرائیک آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، دوران آپریشن مختلف مشکوک افراد کو حراست میں لیکر ان سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے مانسہرہ پولیس نے اچھڑیاں، شیخ آباد، بریڑی کیمپوں سمیت دیگر نواحی علاقوں میں سرجیکل این سٹرائیک آپریشن کیا اور اس دوران مختلف مشکوک افراد کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :