او پی سی ویب کمپلینٹ پورٹل کو مزید اپ گریڈ کیاجا رہا ہے، عثمان انور

بدھ مئی 16:38

لاہور۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) ڈائریکٹر جنرل اوورسیز پاکستانیز کمیشن(اوپی سی) پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ او پی سی کمپلینٹ ویب پورٹل کو اپ گریڈ کر کے استعمال کنندگان کیلئے مزید آسان بنایا جا رہا ہے، افسران کے پندرہ روزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ او پی سی ویب کمپلینٹ پورٹل کو اپ گریڈ کرنے اور استعمال کنندگان کیلئے مزید آسان بنانے سے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے جلد ازالے میں خاطر خواہ مدد ملے گی، اجلاس کے دوران اوور سیزپاکستانیوں کی مختلف اداروں میں زیر التواء شکایات کے متعلق تفصیلی غور وخو ض کیا گیا اور ڈائریکٹر جنرل او پی سی نے متعلقہ ڈیلنگ افسران کو ان کے جلد حل کے ضمن میں ضروری ہدایات جاری کیں ، عثمان انور نے کہا کہ سمندر پار افراد کے مسائل کے حل کیلئے او پی سی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اور موصول ہونے والی شکایات میں سے 60فیصد حل کی جا چکی ہیں، چیئرمین عوامی سہولت کمیٹی ساجد چوہدری،کوآرڈینیٹر حاجی نواز، ڈائریکٹرز اسد نعیم ، راجہ زبیر ، عشرت اللہ نیازی و دیگر افسران اجلاس میںشریک تھے۔

متعلقہ عنوان :