سرچ آپریشنزکے دوران 2لاکھ گھروں،1لاکھ کرایہ داروں اور8لاکھ افراد کی چیکنگ کی گئی ،ترجمان پولیس

بدھ 30 جولائی 2025 13:26

سرچ آپریشنزکے دوران 2لاکھ  گھروں،1لاکھ  کرایہ داروں اور8لاکھ   افراد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) لاہور پولیس نے رواں سال سات ہزار دوسودو سرچ آپریشنزکے دوران 2لاکھ 56 ہزار سے زائد گھروں،1لاکھ 9ہزار سے زائد کرایہ داروں اور8لاکھ9ہزار سے زائدافراد کو چیک کیا ۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق دوران ِ سرچ آپریشنز8لاکھ5ہزارسے زائد اشخاص کو تصدیق کے بعد کلیئر کر دیا گیا۔ قانون شکنی پر4293افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

سرچ آپریشنز کے دوران 1140اشتہاری مجرمان گرفتار، قمار بازی کے206 مقدمات کا اندراج کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

منشیات کے818مقدمات درج جبکہ55/109ضابطہ فوجداری کے تحت74افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔سرچ آپریشنزمیں 472ہوٹل،192ہاسٹلز،114بس اڈے اور10876دوکانوں کی بھی چیکنگ کی گئی ہے۔سی سی پی اولاہوربلال صدیق کمیا نہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس امن کو یقینی بنانے کے لئے سرگرم ِ عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کے نیٹ ورک کے ذریعے سڑکوں ِ، چوراہوں اور پبلک مقامات کی مسلسل نگرانی کی جار ہی ہے اور قانون شکن عناصرکی بیخ کنی کیلئے پولیس فورس کو جدید تربیت دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر چیکنگ اور نگرانی کا عمل جاری ہے۔