30 جولائی کو انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پرشعوراجاگرکرنا وقت کی ضرورت ہے، شازیہ مری

بدھ 30 جولائی 2025 16:48

30 جولائی کو انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پرشعوراجاگرکرنا وقت کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)پیپلز پارٹی پارلیمنٹر ینزکی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ 30 جولائی کو انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پرشعور اجاگر کرنا وقت کی ضرورت ہے۔2025 کا موضوع: انسانی اسمگلنگ منظم جرم ہے اوراستحصال کا خاتمہ کریں۔انسانی اسمگلنگ ایک عالمی چیلنج ہے جو سالانہ لاکھوں افراد کو متاثر کرتی ہے۔

(جاری ہے)

شازیہ مری نے کہاکہ غربت، تنازعات اور غیر محفوظ ہجرت انسانی اسمگلنگ کے بڑے اسباب ہیں۔خواتین، بچے اور پسماندہ طبقے اسمگلنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اسمگلرز غیر محفوظ راستوں سے ہجرت کراتے ہیں جس سے سینکڑوں جانوں کا ضیاع ہوتاہے۔انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے عالمی تعاون اور آگاہی ناگزیر ہے۔پاکستان میں بھی انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت قوانین اور جدید اقدامات پر عمل ضروری ہے۔شازیہ مری نے کہاکہ پاکستانی اداروں کو اسمگلنگ نیٹ ورکس کے خلاف بھرپور ایکشن لینے کی ضرورت ہے،عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر انسانی استحصال کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے