چیچہ وطنی، قومی شاہراہ پرٹریلر کی پولیس وین اورکارکو ٹکر، کانسٹیبل جاں بحق، اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور کار سوار زخمی

بدھ 30 جولائی 2025 16:57

چیچہ وطنی، قومی شاہراہ پرٹریلر کی پولیس وین اورکارکو ٹکر، کانسٹیبل ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) قومی شاہراہ پر ٹریلر کی پولیس وین اور کار کو ٹکر سےکانسٹیبل جاں بحق جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور کار سوار زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پولیس کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ ملتان کی جانب سے آنیوالے ٹریلر نے پولیس کی گاڑی اور ایک کار کو ٹکر مار دی ،حادثہ کے نتیجہ میں گاڑی میں سوار اے ایس آئی، کانسٹیبل طاہر زمان اور کار سوار شخص شدید زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے بعد جنرل ہسپتال لاہور منتقل کردیا گیا ،جہاں کانسٹیبل طاہر زمان دوران علاج چل بسا ،اے ایس آئی اور زخمی شہری کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جاتی ہے،پولیس نے ٹریلر ڈرائیور کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔