Live Updates

کیپٹن صاحب سوالوں کی تیاری مکمل ہے‘صحافی…تیاری تو 8مہینوں سے مکمل ہے‘کیپٹن صفدر

کیاامتحان میں پاس ہوجائیں گی صحافی…پاس تو 33نمبر والاہوتاہے‘ انشاء اللہ ہم تو ٹاپ کریں گے‘کیپٹن صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت پیشی کے موقع پرکیپٹن (ر) صفدر کے صحافیوں کو دلچسپ جوابات

بدھ 30 مئی 2018 23:01

کیپٹن صاحب سوالوں کی تیاری مکمل ہے‘صحافی…تیاری تو 8مہینوں سے مکمل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں بیان قلمبند کرانے کیلئے احتساب پہنچ گئے، عدالت پہنچنے پر لیگی رہنما کو صحافیوں سے گھیر لے لیا ،ایک صحافی کے سوال ’’کیپٹن صاحب باقی سوالوں کی تیاری مکمل ہے‘‘ کے جواب میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ تیاری تو گزشتہ آٹھ مہینوں سے مکمل ہے۔

(جاری ہے)

اسی دوران دوسرے صحافی نے سوال کیا ’’کیاامتحان میں پاس ہوجائیں گی ‘‘تو کیپٹن صفدر نے جواب دیا کہ پاس تو 33نمبر والاہوتاہے، انشاء اللہ ہم تو ٹاپ کریں گے۔واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا بیان قلمبند ہو چکا ہے جبکہ کیپٹن صفدر آج دوسرے دن اپنا بیان قلمبند کرائیں گے۔گزشتہ روز کیپٹن صفدر نے 128سوالوں میں سے 80سوالات کے جوابات قلمبند کرائے تھے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات