چوہدری نثار 1988میں نواز شریف کے قریبی دوست اور میرے مخالف تھے‘اکثر ان کی شکایت پر مجھے نواز شریف سے ڈانٹ پڑی‘ ان میں بچپنا ہے اور ہمیں انہیں بچے کی طرح منانا پڑتا ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

بدھ 30 مئی 2018 22:34

چوہدری نثار 1988میں نواز شریف کے قریبی دوست اور میرے مخالف تھے‘اکثر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان 1988میں نواز شریف کے قریبی دوست اور میرے مخالف تھے، ان میں بچپنا ہے اور ہمیں انہیں بچے کی طرح منانا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے مختصر انٹرویو میں شہباز شریف نے کہا کہ اصل میں چوہدری نثار علی خان پہلے میاں محمد نواز شریف کے دوست تھے یہ 1988کے زمانے کی بات ہے کہ وہ نواز شریف کے دوست اور میرے مخالف تھے اور وہ کئی دفعہ نواز شریف کو میری شکایتیں بھی کر چکے تھے اور چوہدری نثار کی وجہ سے مجھے نواز شریف نے کئی مرتبہ ڈانٹا بھی اور جھاڑ بھی پلوائی، تاہم بعد ازاں چوہدری نثار علی خان میرے گہرے دوست بن گئے۔

انہوں نے کہا کہ ان میں بچپنا ہے اور انہیں بچے کی طرح منانا پڑتا ہے۔