عوام کی طاقت سے تمام سازشوں کوانتخابات میں ناکام کر کے دکھائیں گے،قسمت کی بات ہے کہ جو منصوبے نوازشریف نے شروع کیے ان کا افتتاح آج شاہد خاقان عباسی کر رہے ہیں‘اسمبلی سے معذوروں کیلئے قانون سازی نہیں کراسکنے کا افسوس ہے ‘ ملک میں وقت پر الیکشن ہونا اچھی روایت ہے، امید ہے نگران وزیر اعظم شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کرائیں گے

مسلم لیگ(ن) کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 30 مئی 2018 22:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کی طاقت سے تمام سازشوں کوانتخابات میں ناکام کر کے دکھائیں گے،قسمت کی بات ہے کہ جو منصوبے نوازشریف نے شروع کیے ان کا افتتاح آج شاہد خاقان عباسی کر رہے ہیں،مجھے افسوس ہے کہ میں اسمبلی سے معذور افراد کیلئے قانون سازی نہیں کراسکی، ملک میں وقت پر الیکشن ہونا اچھی روایت ہے، امید ہے نگران وزیر اعظم شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کرائیں گے۔

وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی5سالہ سے نہایت مطمئن ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے عوام سے جو وعدے کیے ہیں ان کو پورا کر کے دکھا یا ہے۔ آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکت دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

(جاری ہے)

مجھے افسوس ہے کہ میں اس اسمبلی سے معذور افراد کیلئے قانون سازی نہیں کراسکی 5سال میں۔ پاکستان میںمعذوروں کو بھی عام شہریوں کے مساوی حقوق ملنے چاہییں اور ان کو بھی روزگار کے مواقع ملنے چاہییں تاکہ وہ اپنے خاندان کی کفالت عزت کے ساتھ کر سکیں۔

خوش آئند بات ہے کہ اسمبلی اپنی5سالہ مدت پوری کر رہی ہے۔ سیاستدانوں کے مستقبل کا فیصلہ تو عوام کر تے ہیں۔ا گر عوام ہماری کارکردگی سے مطمئن ہیں تو وہ ہمیں دوبارہ ووٹ دیکر منتخب کریں گے۔ ہم نے ہمیشہ سازشیوں کا مقابلہ کیا ہے اب بھی کر رہی ہیں اور عوام کی طاقت سے ان تمام سازشوں کو ناکام کر کے دکھائیں گے۔ قسمت کی بات ہے کہ جو منصوبے نوازشریفنے لگائے تھے ان کا افتتاح آج شاہد خاقان عباسی کر رہے ہیں۔ ملک میں وقت پر الیکشن ہونا اچھی روایت ہے جس کو جاری رہنا چاہیے۔ امید ہے نگران وزیر اعظم شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کرائیں گی