خیبر پختونخوا میں حکومت نے ایک ارب سے زیادہ درخت لگائے،سینیٹر فیصل جاویدکا دعویٰ

بدھ 30 مئی 2018 17:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا میں حکومت نے ایک ارب سے زیادہ درخت لگائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران گرین پاکستان پروگرام کے تحت صوبہ میں ایک ارب سے زیادہ درخت لگائے جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ اسی طرح صحت پروگرام کے بھی صوبہ میں مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف نے صحیح معنوں میں اپوزیشن کا کردار ادا کیا۔