غلط خبروں نے (ن)لیگی حکومت کو بہت نقصان پہنچایا،وزیراعظم

خدا کرے عام انتخابات وقت پر ہوں اور ان کا حشر بلوچستان حکومت اور سینیٹ الیکشن جیسا نہ ہو،شاہد خاقان عباسی

بدھ 30 مئی 2018 19:50

غلط خبروں نے (ن)لیگی حکومت کو بہت نقصان پہنچایا،وزیراعظم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) خدا کرے عام انتخابات وقت پر ہوں اور ان کا حشر بلوچستان حکومت اور سینیٹ الیکشن جیسا نہ ہو،ایسے انتخابات کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا،غلط خبروں نے مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو بہت نقصان پہنچایا۔منفی خبروں کا بہت برا اثر ہوتا ہے۔میری خواہش ہے کہ غلط خبروں کا ازالہ کرنے کیلئے ایک پورا نظام بنایا جائے۔

ہم نے پہلی بار ایسا کیا کہ ان پانچ سالوں میں ایک روپے کا بھی سیکرٹ فنڈ نہیں دیا گیا۔

(جاری ہے)

مشکل ترین لمحوں میں بھی آزادی صحافت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے۔بدھ کو اے پی این اے ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں میڈیا پر سنسر شپ لگانے کے مخالف ہوں لیکن میڈیا خود بھی تو اپنا رویہ درست کرے۔خبروں اور رپورٹس میں مثبت پہلو سامنے لانا چاہئے۔پے درپے منفی خبروں کے بعد ہمارے سامنے تجویز تھی کہ وقتی طور پر سوشل میڈیا پر سنسرشپ عائد کی جائے لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا اس پر فخر ہے۔ہم نے پانچ سالوں میں بہت کچھ کیا،میڈیا عوام کو یہ بھی تو بتائی۔