ماہی پروری کے فروغ میں نمایاں کارکردگی پر سینئر آفیسر ڈاکٹر امتیاز بیگم کوسرٹیفکیٹ کا اجراء

بدھ 30 مئی 2018 19:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ماہی پروری کے فروغ میں نمایاں کارکردگی پر محکمہ ماہی پروری پنجاب کی سینئر آفیسر ڈاکٹر امتیاز بیگم کو وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے اعلی کارکر دگی کا سر ٹیفیکیٹ جاری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف اور چیف سیکر ٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعیدکے دستخط شدہ سر ٹیفیکیٹ ڈاکٹر امتیاز بیگم کی اعلی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا جس کا مقصد ان کی حوصلہ افزائی کر نا ہے۔ ڈاکٹر امتیاز بیگم نے پنجاب بھر میں ماہی پروری کی تعلیم وتربیت اور فش فارمنگ کے منافع بخش کاروبار کے طریقے متعارف کر انے میں اہم کر دار ادا کیا اور کارکردگی کے حوالے سے اُن کا شمار محنتی اور مخلص افسران میں ہوتا ہے۔