ترقیاتی کاموں اور ٹی ایم اے کے محاصل میں خردبرد کی شکایات پر ٹی ایم اے کوہاٹ کے متعدد افسران کو معطل کردیا

بدھ 30 مئی 2018 19:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) سیکرٹری بلدیات انتخابات ،ودیہی ترقی سید جمال الدین شاہ نے ترقیاتی کاموں اور ٹی ایم اے کے محاصل میں خردبرد کی شکایات پر ٹی ایم اے کوہاٹ کے متعدد افسران کو معطل کردیاہے جن میں محمد وقاص اینٹی انکروچمنٹ آفیسر ،بشیر احمد ٹیکس سپرنٹنڈنٹ، فرزند کیانی سپرنٹنڈنٹ اور امتیاز پراچہ سابقہ ٹی او آر کوہاٹ موجودہ ٹی او آر کمبٹ شامل ہیںجبکہ ایک اعلی اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جوکہ اس ضمن میں مزید انکوائری کرکے حتمی رپورٹ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو پیش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری بلدیات کو مختلف ذرائع سے شکایات ملی تھیں کہ ٹی ایم اے کوہاٹ کے کچھ اہلکار مالیاتی خروبرد اور بے قاعدگیوں میںملوث ہیں او ران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

جس پر سیکرٹری بلدیات نے شفافیت اور ایمانداری کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ذمہ داران کو معطل کرکے فوراً اعلی حکام پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی۔ محکمہ بلدیات باربار ترقیاتی کاموں میںشفافیت اورایمانداری پر زوردیتاہے۔

اسی لیے موجودہ حکومت نے ای بڈنگ اور ای آکشن کے کمیپوٹرئزڈنظام کو صوبے میں پہلی بار متعارف کرایا ہے۔ ان ہدایات اور نظام کے باوجود بھی اگر کوئی غلط کام یابے قاعدگی میں ملوث پایا جاتاہے تو اس کو معاف کرنے کی کوئی گنجائش نہیں بچتی۔ ای سٹیز ن پورٹل ،ویب سائیٹ ،ریڈیوپروگرام اور سوشل میڈیا کے ذریعے مذکورہ محکمہ عوام سے مربوط رابطے میں ہے اور ان کو روزمرہ کے ترقیاتی کام او رخدماتی امور کی نگرانی میںمستعدکردار ادا کرنے پر زوردیتا ہے۔ محکمہ بلدیات عوام سے ایک بار پھر پرزور اپیل کرتا ہے کہ آئیں اور ترقیاتی امو رمیں مل جل کرایک مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھیں جہاں عوامی ٹیکس کاایک ایک پیسہ صحیح اور شفاف طورپراستعمال ہوتاہو۔

متعلقہ عنوان :