فاٹا کے صوبے میں ضم ہونے کے بعد 7ڈسٹرکٹ سول ججز،14ایڈیشنل ججزاور 24سول ججزبھرتی کرنے کی سفارشات کردی

بدھ 30 مئی 2018 20:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) فاٹا کے صوبے میں ضم ہونے کے بعد 7ڈسٹرکٹ سول ججز،14ایڈیشنل ججزاور 24سول ججزبھرتی کرنے کی سفارشات کردی ہے ساتوں قبائلی ایجنسیوں اور ایف آرز کے لئے جوڈیشنل کمپلیکس وغیرہ کے حوالے سے سفارشات صوبائی حکومت کو بھیجوا دی گئی ہے سات قبائلی ایجنسیوں سمیت چھ ایف آر کے کے پی میں انضمام کے بعد انچاس جوڈیشل کمپلیکس تعمیر کرنے ہونگی- فاٹا کی تمام7ایجنسی اور42تحصیل ہیڈکوارٹرز میں 100ایکڑ پرجوڈیشل کمپلیکس تعمیرکرنا ہوں گے، 49جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیرمیں مجموعی طور13870اعشاریہ 024ملین روپے لاگت آئے گی ، قبائلی علاقوں میں کام کرنے کیلئے مجموعی طورپر ججزسمیت 322ملازمین بھرتی کرنے ہوں گے ، ، قبائلی علاقوں میں ملازمین کی سالانہ تنخواہوں کی مد میں39کروڑ17لاکھ64ہزار372 روپے درکار ہوں گے، یہ سفارشات جوڈیشل اکیڈمی خیبر پختونخواہ کی جانب سے تیار کردہ سفارشات پہلے پشاور ہائی کورٹ اور صوبائی حکومت کو بھجوا چکی ہیں

متعلقہ عنوان :