پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات تاریخی اور مخلصانہ بھائی چارے کی مستحکم بنیادوں پر استوار ہیں، اماراتی سفیر حماد عبید الزعبی

بدھ 30 مئی 2018 20:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزعبی نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات تاریخی اور مخلصانہ بھائی چارے کی مستحکم بنیادوں پر استوار ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں ماہ رمضان میں خیراتی ادارروں کے توسط سے یو اے ای کی جانب سے معاشرے کے مستحق افراد میں خوراک کی تقسیم کے موقع پر کہی۔

سفیر نے خیراتی اداروں کے مخلصانہ تعاون کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دو طرفہ تعلقات تاریخی اور بھائی چارے کی مستحکم بنیادوں پر استوار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں یو اے ای کے سفارتخانے نے شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے عطیہ کردہ رمضان فوڈ باسکٹس کی راولپنڈی اور اسلام آباد کے مستحقین میں تقسیم شروع کر دی ہے۔