عام انتخابات کے انعقاد کے لئے تیاریوں کا آغاز، ضلع کورنگی اور ایسٹ کے پولنگ اسٹیشنز کی فہرستیں آویزاں کردی گئیں

بدھ 30 مئی 2018 20:25

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2018 ء کے عام انتخابات کے انعقاد کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے اور اس سلسلے میں شہریوں کیلئے ضلع کورنگی اور ایسٹ کے پولنگ اسٹیشنز کی فہرستیں آویزاں کردیں گئیں ہیں۔لسٹیں مقامی عدالت، دفتر اور آر اوز کے کیمپ آفس پر آویزاں کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ان لسٹوں کے ساتھ شہریوں کے لئے اعتراضات سے متعلق نوٹس بھی لگایا گیا ہے۔نوٹس کے مطابق پولنگ اسٹیشن فہرست پر اعتراضات 21 دن میں ڈی آر او کورنگی دفتر میں داخل ہونگے تاہم اعتراضات کنندہ کو اسی حلقے کا رجسٹرڈ ووٹر ہونا لازم ہوگا اور اعتراض کنندہ مختصر اعتراضات اور ووٹر بلاک کوڈ دیکھ کر داخل کرے گا جبکہ 21 یوم کے بعد کوئی اعتراج وصول نہیں کیا جائے گا۔