تحریک انصاف کی جانب سے امیدواروں کو ٹکٹیں دینے کا عمل کل سے شروع کیا جائیگا

2اور 3 جون کو پنجاب ،4جون کو فاٹا ‘ خیبر پی کے،5جون کو سندھ ،6جون کو بلوچستان کے امیدواروں کے حتمی نام سامنے آئینگے

بدھ 30 مئی 2018 21:21

تحریک انصاف کی جانب سے امیدواروں کو ٹکٹیں دینے کا عمل کل سے شروع کیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) تحر یک انصاف عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو ٹکٹیں دینے کا عمل کل (جمعرات) سے شروع کریں گی، 2اور 3 جون کو پنجاب ،4جون کو فاٹا ‘ خیبر پی کے،5جون کو سندھ ،6جون کو بلوچستان کے امیدواروں کے حتمی نام سامنے آئینگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس آج بروز جمعرات 31مئی سے طلب کیے گئے ہیں جن میں مختلف امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان کیا جائے گا اور یہ مرحلہ 6جون تک مکمل ہوگا تحریک انصاف آج پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے بعد اسلام آباد کے امیدواروں کا اعلان متوقع ہے ۔

جبکہ 2اور3 جون کو پنجاب کے امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا ،4 جون کو فاٹا اور خیبر پختوانخواہ ،5جون کو سندھ اور 6جون کو بلوچستان کے امیدواروں کے حتمی نام سامنے آئیں گے۔