سیاست کو کھیل تماشا سمجھ کر شعبدہ بازیوں سے عوام کو دھوکہ دینے والے ناکامی کا منہ دیکھیں گے، عابد شیر علی

میاںنوازشریف ہی عوام کے لئے اہل لیڈر ہیںجوبہت جلددوبارہ قیادت سنبھالیںگے، ان کا دور پاکستان کا سنہری دورکے طورپرہمیشہ یادرکھا جائے گا، وزیرمملکت برائے انرجی کا افطار ڈنر سے خطاب

بدھ 30 مئی 2018 21:29

سیاست کو کھیل تماشا سمجھ کر شعبدہ بازیوں سے عوام کو دھوکہ دینے والے ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) صدیقیہ ملز کے رہائشیوں سمیت فیصل آباد کی تمام کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دلائوں گا‘ میرا ماضی گواہ ہے کہ میں وعدوں کی تکمیل کرنا جانتا ہوں‘ سی سی 81 پہلی دفعہ میرے حلقہ انتخاب میں آئی ہے‘ مجھے یقین ہے کہ میرا یہاں کے لوگوں سے اعتماد کا رشتہ قائم ہو گا‘ ان خیالات کا اظہار وزیرمملکت برائے انرجی چوہدری عابد شیرعلی نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما میاں نوید کی رہائش گاہ پر اپنے اعزازدیئے گئے افطار ڈنر کے شرکاء سے کیا‘ اس موقع پر ماسٹر جمیل‘ سی سی چیئرمین اقرار احمد انصاری‘ امیدوارپی پی 114 میاں مجاہد‘ میاں کاشف‘ میاں عامر‘ راجہ سجاد لیبر کونسلر‘ میاں تنویر جنرل کونسلر‘ غفار رحمانی جنرل کونسلر‘ شکیل احمد جنرل کونسلر‘ میاں کاشف‘ میاں خالد‘ میاں مبارک‘ رانا اویس‘ ملک شہزاد‘ ندیم چاندی‘ میاں مشتاق کے علاوہ اہلیان علاقہ کی کثیرتعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاست کو کھیل تماشا سمجھ کر شعبدہ بازیوں سے عوام کو دھوکہ دینے والے ناکامی کا منہ دیکھیں گے اورجو سیاسی عناصر ملک میں ابتری چاہتے ہیں ان کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گی-اگرمیاںنوازشریف قومی قیادت کے لئے اہل نہیںتوپھرکوئی بھی اہل نہیںہے۔ میاںنوازشریف ہی عوام کے لئے اہل لیڈر ہیںجوبہت جلددوبارہ قیادت سنبھالیںگے۔

ان کا دور پاکستان کا سنہری دورکے طورپرہمیشہ یادرکھا جائے گا - میاں محمد نواز شریف نے چار برس کے دوران ترقیاتی منصوبوں سے فلاح عامہ کے مشن کو آگے بڑھایا گیا ہے -محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی کے وہ اہداف حاصل کئے گئے ہیں جن کی ملک کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی اور مسلم لیگ(ن) کے دور میں پاکستان کو اقتصادی دیوالیہ پن سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا گیاہے - محمد نواز شریف تعمیری سوچ اور ترقیاتی نظریے کا نام ہے - محمدنواز شریف کا دل پاکستان کے عوام کی محبت سے سرشار ہے اور ان کی قیادت میں جس قدر ترقیاتی کام کئے گئے ہیں ان کا محور عام آدمی کی بھلائی اورخوشحالی ہے۔

آخر میں میزبان میاں نوید‘ ماسٹر جمیل نے کہا کہ ہم چوہدری عابدشیرعلی کو اپنی سٹی کونسل سے انتخاب لڑنے پر انہیں خوش آمدید کہتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ہم خلوص نیت سے ان کی انتخابی مہم چلائیں گے اور بھاری لیڈ سے جتوائیں گے‘ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ میاں محمد نواز شریف کے ٹکٹ ہولڈر قائدین کو ووٹ دیئے ہیں مگر کامیابی کے بعد وہ اپنے وعدے بھول جاتے ہیں اور ہمیں تنہا چھوڑ دیتے ہیں ہمیں یقین ہے کہ چوہدری عابد شیرعلی ہمار ساتھ نبھائیں گے اور ہمارے دیرینہ مسائل حل کروائیں گے۔