بلوچستان میں کی غربت دور کرنے میں خواتین وطالبات نے ہمیشہ بھر پور کردارادا کیا ہے، یاسمین اچکزئی و دیگر

بدھ 30 مئی 2018 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) جماعت اسلامی کی فلاحی تنظیم الخدمت فائونڈیشن خواتین ونگ بلوچستان کے زیر اہتمام جناح گرلز کالج میں سماجی خدمات بلخصوص یتیم بچوں کی کفالت کے سلسلے میں فنڈ ریزنگ کیلئے ’’الخدمت خواتین ڈونر کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیااس موقع ڈونر کانفرنس میںسات لاکھ پچاس ہزار روپے نقدجبکہ کچھ مائوں ،بہنوں نے وعد ے بھی کیے ڈونر کانفرنس میںمہمانوں نے الخدمت فائونڈیشن کے یتیم بچیوں میں نقدی ، عیدگفٹس بھی تقسیم کیے ۔

ڈونر کانفرنس میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی مخیر خواتین ،طالبات نے کثیر تعدادمیں شرکت کی ۔ خواتین ڈونر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فائونڈیشن خواتین ونگ بلوچستان کے صدر یاسمین اچکزئی ، کالج کی پرنسپل ومہمان خصوصی شگفتہ اعجاز،جماعت اسلامی خواتین بلوچستان کی ناظمہ شبانہ انجم ، انیقہ علی ،شازیہ عبداللہ ،روبینہ علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں کی غربت مسکینی وپریشانی دور کرنے میں خواتین وطالبات نے ہمیشہ بھر پور کردارادا کیا ہے الخدمت خواتین ونگ کے سماجی کام انہی مخیر خواتین مائوں بہنوں وبچیوں کے تعاون سے چل رہے ہیں بلوچستان میں سماجی فلاحی کام کی بہت زیادہ ضرورت ہے اس لیے کہ یہاں غربت وفاصلے اور بے روزگاری بہت زیادہ ہے حکومتوں نے اپنا کام ٹھیک طریقے سے نہیں کیے تعلیم وصحت کے ادارے عدم توجہی کاشکار ہیں ۔

(جاری ہے)

الخدمت فائونڈیشن بلاتفریق رنگ ونسل اورمذہب بے سہارا اوردکھی انسانیت کی خدمت میں قیام پاکستان سے مصروف عمل ہیںالخدمت فائونڈیشن یتیموں ،بیوائوں اور مساکین کی مدد کر رہی ہے مخیر حضرات غم سمیٹنے اور خوشیاں عام کرنے میں الخدمت فائونڈیشن کا ساتھ دیں ۔آفات سے بچائو، صت، تعلیم ،کفالت یتاما،صاف پانی کی فراہمی ،مواخات بیوائوں کی خدمت کا پروگرا م ودیگر سماجی خدمات تک پھیل چکا ہے الخدمت فائونڈیشن نے بین الاقوامی ،ملکی سطح پر دیانت کیساتھ خدمت میں نام کمایا ہے ہزاروں رضاکاروں کا نیٹ ورک موجود ہیں یہی رضاکاراور مخیر حضرات ہماراسرمایہ ہے جو الخدمت کیساتھ نیک نیتی کیساتھ تعاون کیساتھ بے سہارا وضرورت مند لوگوں کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف عمل ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ یتیم کی کفالت کرکے معاشرے کی اصلاح تعمیر وترقی کیساتھ اللہ کی خوشنودی اور اپنی آخرت کی کامیابی یقینی بنائی جاسکتی ہے ۔الخدمت کے کام قابل قدر قابل تعریف ،قابل تقلید ہے الخدمت نے بلاتفریق رنگ ونسل اور زبان یتیم بچوں کی کفالت شروع کر کے احسن قدم اُٹھایا ہے ہم سب کو اس پراجیکٹ میں کھل کرساتھ دیناچاہیے ہم اگر خود یہ کام نہیں کریں گے تو باہر سے کوئی ہماری مدد کو نہیں آئیگا یہ انبیاء اوررسولوں کا کام ہے ہرطبقہ فکرکواس نیک کام میں اپنابھر پور کرداراداکرنا ہوگا ۔

الخدمت آرفن کیئرپروگرام کے تحت زیر کفالت ہربچے کو ماہانہ تین ہزارروپے جبکہ 36ہزارروپے سالانہ فراہم کیے جارہے ہیں جس میں خوراک اور اس کی تعلیم وتربیت ، اسٹیشنری ، کتب ،یونیفارم اوردیگر اشیاء کی فراہمی کے لیے دیے جاتے ہیں تقریب سے الخدمت فائونڈیشن خواتین بلوچستان کی صدر یاسمین اچکزئی نے رپورٹ ، آئندہ لائحہ عمل ومنصوبوں کی رپورٹ پیش کی۔