راولپنڈی،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کو انتخابی نشان خیمہ الاٹ کر دیا گیا

ممبر پولیٹیکل ایگزیکٹو کونسل ایم ڈبلیوایم سید شہریارمحسن نے الیکشن کمیشن آف پاکستا ن سے باقاعد ہ نوٹیفکیشن وصول کر لیا

بدھ 30 مئی 2018 21:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کو انتخابی نشان خیمہ الاٹ کر دیا گیاہے ممبر پولیٹیکل ایگزیکٹو کونسل ایم ڈبلیوایم سید شہریارمحسن نے الیکشن کمیشن آف پاکستا ن سے باقاعد ہ نوٹیفکیشن وصول کر لیااس موقع صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے الیکشن کمیشن کو انتخابی نشان’’خیمہ‘‘ کے لیے درخواست دے رکھی تھی جسے منظور کر لیا گیامجلس وحدت مسلمین خیمے کے انتخابی نشان کے ساتھ ملک بھر سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی ہم ملک میں دیانت دار اور تعلیم یافتہ قیادت کی خواہاں ہیںموروثی سیاست نے وطن عزیز میں شخصیت پرستی کی راہ ہموار کی جس سے ملک کو نقصان پہنچاایم ڈبلیوایم پولیٹیکل کونسل اپنے امیدوران کی نامزدگیا جلدمکمل کر لے گی ہم ملک میں شفاف انتخابات کے خواہشمند ہیں جسکے لئے ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن کے اختیارت میں اضافہ کیاجائے انتخابی الائینس کے سوال کے جوا ب میں ان کا کہنا تھا ہم نے ابھی تک کسی بھی جماعت سے سیاسی اتحاد کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیاتاہم مجلس وحدت مسلمین کی اعلی قیادت سے ملک کی مختلف مذہبی و سیاسی جماعتیں رابطے میں ہیںمرکزی شوری کونسل انتخابی اتحاد کے معاملات کو بغور دیکھ رہی ہے کسی بھی اتحاد کا فیصلہ اعلی سطح گفت و شنید اورباہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا جسٹس ناصر الملک کا بطور نگران وزیر اعظم انتخاب درست ہے جسٹس ناصر الملک اس منصب کے لئے مناسب فرد ہیں ۔