فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ‘طاہر محمود اشرفی

پاکستانی قوم انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے ‘کانفرنس سے خطاب

بدھ 30 مئی 2018 21:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) مسلمانوں کی وحدت کے مراکز حرمین الشریفین والاقصیٰ ہیں ، فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ، ارض الحرمین الشریفین اور الاقصیٰ پر حملہ آور مسلمانوں کے مقدسات کے دشمن ہیں ، پاکستانی قوم انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے ۔

پاکستان علماء کونسل گوجرانوالہ کے زیر اہتمام جامعہ مسجد زینب میں تحفظ ارض الحرمین الشریفین والاقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستانی قوم سعودی عرب اور فلسطین کی عوام اور حکومت کے ساتھ ہے ، اسرائیلی اور حوثی باغیوں کی جارحیت کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ، الاقصیٰ کی آزادی اور سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کیلئے امت مسلمہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام میں تباہی پھیلانے کیلئے مسلح گروپ اور ملیشائوں کو بنایا گیا ہے ، اسلامی اور عرب ممالک میں بیرونی مداخلت تمام مسائل کا سبب ہے، تمام اسلامی ممالک کو دوسرے ممالک میں مداخلت نہ کرنے کا عزم کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے پاک فوج اور قوم کی حفاظت میں ہیں ۔