لوگ نئے موضوعات پر مبنی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں، ہرش وردھن کپور

جمعرات 31 مئی 2018 13:00

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار ہرش وردھن کپور نے کہا ہے کہ لوگ نئے موضوعات پر مبنی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ہرش وردھن کپور نے ایک شاپنگ مال میں ہدایتکار وکرم ادیتیا موٹوانی کی فلم ’’بھاویش جوشی سپر ہیرو‘‘ کی تشہیر کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ فلم انڈسٹری میں نئے ہیں اور یہ فلم میرے کیریئر کو آگے لے جانے اور زیادہ لوگوں تک پہنچ میں مددگار ثابت ہو گی، اس فلم کو کرنے کا مقصد لوگوں کو نئے خیالات پر مبنی فلمیں پیش کرنا ہے لہذا یہ ایک چیلنجنگ کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ شائقین بہت سمجھدار اور ذہین ہیں اور نئے موضوعات پر مبنی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ گزشتہ کئی عرصے سے بار بار ایک ہی جیسی فلمیں دیکھ کر بور ہو چکے ہیں اور نوجوان اداکار ہونے کی حیثیت سے یہ میری ذمہ داری ہے کہ نئی قسم کی فلمیں کروں۔

متعلقہ عنوان :