اگرناصرکھوسہ ذمہ داری سنبھالنے کوتیارہوئے تو نوٹیفکیشن ہوجائیگا ،ْرانا ثناء اللہ

جمعرات 31 مئی 2018 16:50

اگرناصرکھوسہ ذمہ داری سنبھالنے کوتیارہوئے تو نوٹیفکیشن ہوجائیگا ،ْرانا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) صوبائی وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگرناصرکھوسہ ذمہ داری سنبھالنے کوتیارہوئے تو نوٹیفکیشن ہوجائیگا۔ جمعرات کو صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ لاہور سے اسلام آباد پہنچے اور اپنے قائد کے ساتھ احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کا یہ مستقل رویہ ہے کہ وہ فیصلہ پہلے کرتے ہیں اور سوچتے بعد میں ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کم از کم یہی کرلیتی کہ ناصرکھوسہ سے درخواست کرتی کہ آپ اپنانام خود واپس لے لیں، انہوں نے کہا کہ مشاورت کا عمل مکمل ہو چکاہے،نگراں وزیر اعلی پر پی ٹی آئی جیسی غیر سنجیدہ جماعت کے ساتھ دوبارہ مشاورت نہیں ہو سکتی۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ پاکستان تحریک انصاف دیانتداربیوروکریٹ اور ان کے اہل خانہ کے لئے پریشانی کاسبب بنی، ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ آئینی طور پر دوبارہ کنسلٹیشن نہیں ہوسکتی اوراگرناصرکھوسہ ذمہ داری سنبھالنے کوتیارہوئے تو گورنرنوٹیفکیشن جاری کر دینگے ورنہ معاملہ الیکشن کمیشن کو ہی جائیگا۔