صدر مملکت نے 31 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کردیے، قبائلی علاقے صوبہ خیبر پختونخوا کا باقاعدہ طور پر حصہ بن گئے
تاریخی اقدام سے سابقہ قبائلی علاقوں میں ترقی اور خوشحالی کے دروازے کھل گئے، پاکستان مضبوط ہو گا، صدر مملکت کی سابقہ قبائلی علاقوں کے عوام کو مبارکباد ایوان صدر میں سادہ اور پر وقار تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا ، فاٹا ریفارم کمیٹی کے سربراہ، نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر، وزیر اعظم کے مشیر بیرسٹر ظفر اللہ خان نے شرکت کی ایجنسیاں اضلاع بن گئیں،اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ڈپٹی کمشنرز ہوگئے، نئے تشکیل شدہ مغربی اضلاع کو دیگرعلاقوں کے برابر لانے کے لیے ایک ہزار ارب روپے خرچ کیے جائیں گے، سرتاج عزیز
جمعرات 31 مئی 2018 23:52
(جاری ہے)
آئینی ترمیم پر دستخط کرنے کے بعد صدر مملکت نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی اورسابقہ قبائلی علاقوں کے عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں قبائلی علاقوں کا انضمام ایک تاریخ ساز واقعہ ہے جسے کامیاب بنانے کے لیے پوری قوم کو مل کر کام کرنا ہے۔
فاٹاریفارم کمیٹی کے سربراہ اور پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز نے اس موقع پر کہا کہ اس آئینی ترمیم کے بعد قبائلی علاقے خیبر پختونخوا کا حصہ بن گئے ہیں اور ان علاقوں کے عوام کو ملک کے دیگر تمام علاقوں کے مساوی حقوق حاصل ہو گئے ہیں، سابقہ ایجنسیاں اضلاع میں بدل چکی ہیں جو اب مغربی اضلاع کہلائیں گی۔ اس طرح اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ڈپٹی کمشنرز میں بدل گئے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ نئے تشکیل شدہ مغربی اضلاع کو دیگرعلاقوں کے برابر لانے کے لیے ایک ہزار ارب روپے خرچ کیے جائیں گے جن میں سے تیس فیصد بلدیاتی اداروں کے ذریعے استعمال ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ ان اضلاع میں تعلیم، علاج، کاروباراور رہائش کی جدید سہولتوں کی فراہمی کے لیے کام جاری ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام سے امن و امان کی صورت حال مزید بہتر ہوگی ، خطے میں استحکام آئے گا ، اس لیے ضروری ہے کہ آئندہ نگراں اورمستقبل کی حکومتیں انہی خطوط پر کام جاری رکھیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.