Live Updates

قومی اسمبلی کا الوداعی اجلاس ، اسپیکر قومی اسمبلی نواز شریف ،شاہد خاقان عباسی اور چوہدری نثار کا ذکرکر نا بھول گئے

پانچ سالوں میں محض چند با رپارلیمنٹ آنے والے عمران خان کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولے‘ ارکان اسمبلی کی طرف سے یاد کرانے پر انہیں بادل نخواستہ شیخ رشید اور جمشید دستی کا بھی شکریہ ادا کر نا پڑا

جمعرات 31 مئی 2018 18:01

قومی اسمبلی کا الوداعی اجلاس ، اسپیکر قومی اسمبلی نواز شریف ،شاہد خاقان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) قومی اسمبلی کے الوداعی اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اپنی جماعت کے قائد میاں نواز شریف ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیرینہ دوست اور مشکل وقت میں ساتھ دینے والے رہنماء چوہدری نثار علی خان کا ذکرکر نا بھول گئے تاہم پانچ سالوں میں محض چند با رپارلیمنٹ آنے والے عمران خان کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولے، ارکان اسمبلی کی طرف سے یاد کرانے پر انہیں بادل نخواستہ شیخ رشید اور جمشید دستی کا بھی شکریہ ادا کر نا پڑا۔

جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر ایاز صادق نے تما م پارلیمانی رہنمائوں کا نام لے کر ان کے پارلیمنٹ میں ان کے کر دار کو سراہا ، تاہم وہ جماعت کے قائد میاں نواز شریف ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ذکر کرنا بھو ل گئے ، جبکہ اپنے دیرینہ دوست اور مشکل وقت میں ساتھ دینے والے رہنماء چوہدری نثار علی خان کا ذکربھی انہوں نے نہ کیا ۔

(جاری ہے)

لیکن پانچ سالوں میں محض چند با رپارلیمنٹ آنے والے عمران خان کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولے ، انہوں نے کہا کہ میں اپنے سابق دوست عمران خان کا بھی شکریہ ادا کروں گا کہ انہوں نے اس ہائوس میں جو کردار ادا کیا ہے، جبکہ انہیں ارکان اسمبلی کی طرف سے یاد کرانے پر سپیکر کو بادل نخواستہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور جمشید دستی کا بھی شکریہ ادا کر نا پڑا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات